اسلام آباد ہائی کورٹ : میڈیکل کے طلبہ کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم

 
0
82

اسلام آباد ہائی کورٹ نے میڈیکل کے طلبہ کے خلاف کورونا ایس او پیز اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے طلبہ کی درخواست پر اخراج مقدمہ کا حکم سنایا۔ عدالت نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں مقدمے کے اخراج کی وجوہات بھی بیان کیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ طلبہ پر الزام ہے کہ احتجاج کے دوران حکومت مخالف نعرے بازی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی، جس پر طلبہ کیخلاف تھانہ کوہسار میں آپریٹر منتظر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔