شراب لائسنس کیس :عثمان بزادر کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع

 
0
154

احتساب عدالت نے غیرقانونی شراب لائسنس سے متعلق کیس میں عثمان بزداری کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق دوران سماعت احتساب عدالت نے کہاکہ عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب ہے یا نہیں آگاہ کریں، تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ آج کی تاریخ تک عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے ،

جج احتساب عدالت لاہور نے کہاکہ پھر ایسے تو میں عبوری ضمانت میں تاریخیں ڈالتا رہتا ہوں،جج احتساب عدالت نے کہاکہ کلیئر ہدایات لیکر آئیں کہ اس کیس میں گرفتاری چاہئے نیب کو یا نہیں ، عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کر دی۔

عدالت پیشی کے موقع پر صحافی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صحافی نے سوال کیا کہ پرویز الٰہی کہتے ہیں کہ عثمان بزدار نے 4سال ضائع کیے؟، عثمان بزدار نے اس سوال کا جواب تو نہ دیا لیکن کہا کہ عدالت میں کوئی سیاسی بیان نہیں دینا چاہتا۔