دھواں دار خطاب ،عدالت نےنوٹس لے لیا ،اسد عمربڑی مشکل میں پھنس گئے

 
0
100

 لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر اسد عمر کو 7دسمبر کو طلب کرتے ہوئے ان کا ویڈیو بیان اور ٹرانسکرپٹ بھی طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنوں کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس جواد حسن نے سماعت کی۔

سی پی او، کمشنر، ڈپٹی کمشنر عدالت میں پیش ہوئے ، پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ عدالت پہلے اسد عمر کی 26 نومبر کے جلسے کی تقریر کو دیکھے گی، اسد عمر نے 26 نومبر کے جلسے میں عدالتوں کو اسکینڈلائز کیا اور عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کئے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل رجسٹرار پنڈی بینچ کی درخواست پر خطاب پر جواب طلبی کی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اسد عمر کو 7دسمبر کو طلب کرلیا اور کہا آرٹیکل 14 کے تحت کسی ادارے ،شخصیت کو متنازع نہیں بنایا جاسکتا، عدالت کو اختیار ہے کہ آرٹیکل 204بی کے تحت سزا دے سکتی ہے۔

عدالت نے اسد عمر کا ویڈیو بیان اور ٹرانسکرپٹ بھی طلب کرتے ہوئے کہا دھرنوں پردرخواستوں اور اسد عمر کی تقریر پر پرسوں سماعت کریں گے۔