شہباز گل کو بلوچستان پولیس نے طلب کرلیا، نہ آنے پر ٹیم گرفتار کرے گی

 
0
95

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بلوچستان میں درج مقدمے میں انہیں پولیس نے طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز گل کے خلاف ضلع قلعہ عبداللہ میں ایف آئی آر درج ہے، جس میں پیکا ایکٹ کے تحت 7 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی روشنی میں شہباز گل کو آگاہ کرنے کے ساتھ انہیں طلب بھی کرلیا گیا ہے، تاہم اگر وہ نہیں آتے تو انہیں گرفتار کریں گے۔ حکام کے مطابق شہباز گل نے کوئٹہ آنے کی حامی بھری ہے، لیکن شہباز گل کے کوئٹہ نہ آنے کی صورت میں بلوچستان پولیس کی ٹیم ان کی گرفتاری کے لیے جائے گی۔