پرویزالہٰی نہ مانے تو کیا ہوگا؟تحریک انصاف کی نئی حکمت علی تیار

 
0
127

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کے عدم تعاون کی صورت میں متبادل حکمت عملی تیار کر لی ہے۔پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی سے استعفے مانگ لیے گئے۔

پی ٹی آئی کے تمام اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رواں ہفتے ہاتھ سے لکھے ہوئے اپنے استعفے پارٹی کے پاس جمع کرا دیں،چودھری پرویز الٰہی نے اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط نہ کئے تو استعفے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے حوالے کردیئے جائیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو اراکین کے استعفے فوری منظور کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ہر صورت دسمبر میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل چاہتے ہیں،اسمبلی کی تحلیل سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے رواں ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔