اسلام آباد ہائیکورٹ: ممبر فنانس پی ٹی اے کی دوبارہ تعیناتی، فریقین کو نوٹسز جاری

 
0
110

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبر فنانس پی ٹی اے کی دوبارہ تعیناتی کے خلاف فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ عامر فاروق نے ممبر فنانس پی ٹی اے کی دوبارہ تعیناتی کے خلاف فرحت اللہ بابر کی درخواست پر سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ محمد نوید کی بطور ممبر فنانس کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ تعیناتی آئین اور پی ٹی اے رولز کی خلاف ورزی ہے ۔
عدالت نے ممبر فنانس محمد نوید سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔