این ارایس پی کے تحت دس لاکھ تک مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیاریاں مکمل،بہادر علی

 
0
127

گلگت(آئی پی ایس) نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے تحت گلگت کے شہریوں کو دسمبر کے دوسرے ہفتے سے دس لاکھ تک مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔

شہریوں کو بہتر طبعی سہولیات کی فراہمی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے اپنے ایک بیان میں این آر ایس پی کے ضلع گلگت کےانچارج بہادر علی نے کہا کہ این آر ایس پی ملک کے کسی بھی ہسپتال سوائے آغا خان ہسپتال کے *ایک ملین* تک بغیر کسی خرچے کے شہریوں کو مفت علاج فراہم کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں رواں ہفتے پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا کیا جائے گا.

جس کے بعد گھر گھر مہم کے تحت شہریوں کو مفت علاج سے استفادہ کے لیے آگاہی مہم بھی شروع کر دی جائے گی تاکہ کسی بھی شہری کو لاعلمی میں پریشانی کا سامنا نہ ہوانہوں نے کیا کہ این آر ایس پی نے اس بارے میں گلگت کے تینوں اضلاع اور تحصیلوں میں آگاہی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے سیمنارز ،ورکشاپس اور مشاورتی اجلاس ہونگے جبکہ اخبارات, ریڈیو اور شوشل میڈیا کی مدد لی جائے گی. انہوں نے کہا کہ دس لاکھ تک مفت علاج قومی شناختی کارڈ کے ذریعے ہی ہو گا ۔

علاج کا نظام انتہائی آسان اور سہل بنا دیا گیا ہے تاکہ بروقت اور فوری علاج کے زریعے انسانی جانوں کو بچایا جا سکے.