اومنی گروپ کا عمران خان کو ہرجانے کا نوٹس، کپتان کا بڑا جواب

 
0
129

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جعلی اکاونٹس کے معاملے میں مشہور ہونے والے اومنی گروپ کی جانب سے ہرجانے کا نوٹس ،چیئرمین تحریک انصاف نے اومنی گروپ کے نوٹس کا جواب دے دیا ،
جواب بیرسٹر حسان خان نیازی اور بیرسٹر میاں ولید اشرف کی وساطت سے بھجوایا گیا
عمران خان نے اپنے جواب میں اومنی گروپ کی جانب سے نیب سے کی گئی پلی بارگین کی تفصیلات بھی فراہم کردیں،
اومنی گروپ نے 22 نومبر 2022 کو چیئرمین تحریک انصاف کو ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا ،
عمران خان کا جواب میں کہنا تھا کہ یہ نوٹس قانونی اعتبار سے سراسر ناقص ہے، یہ نوٹس ہتک عزت آرڈیننس 2002 کے قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتا،جولائی 2018 میں سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ میں اومنی گروپ، زرداری گروپ اور بحریہ ٹان کے مابین قریبی تعلقات کا انکشاف ہوا،
نیب کی جانب سے جعلی اکاونٹس اور بدعنوانی کے چھ کیسز پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا،
نیب ریفرنسز کے مطابق ان کیسز میں زرداری گروپ اور بحریہ ٹان کے ساتھ اومنی گروپ کو بھی نامزد کیا گیا، احتساب عدالتوں کی منظوری سے 9 ارب کے پلی بارگین کی اجازت دی گئی، ریاست بنام حسین لوائی کے ریفرنس میں 2129.789 ملین کے پلی بارگین کی اجازت دی گئی ۔
عمران خان کا جواب میں کہنا تھا کہ ریاست بنام منظور قادر کاکا کے ریفرنس میں 200 ملین کی پلی بارگین کی اجازت دی گئی،
ریاست بنام خواجہ انور مجید کے ریفرنس میں 1563.019 ملین کے پلی بارگین کی منظوری دی گئی،
مشتاق احمد اور زین ملک کے مشترکہ اکانٹ کے زریعے بحریہ ٹان سے 8.3 ارب روپے کی جعلی اکاونٹس میں کی جانے والی ٹرانزیکشن میں سے 31.794 ملین کے پلی بارگین منظوری دی گئی ،
زرداری گروپ کی جانب سے JV Opal-225 میں 1.22 ارب کے کک بیکس کے معاملے میں 170 ملین کی پلی بارگین کی اجازت دی گئی، بحریہ ٹاون پرائیویٹ لمیٹڈ اور زین ملک اور مشتاق احمد کے مشترکہ اکانٹ سے فیک اکاونٹ میں کی جانے والی ٹرانزیکشن میں سے 4955.95 ملین روپے کی پلی بارگین کی منظوری دی گئی،
چنانچہ اومنی گروپ کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس بے بنیاد، غیر قانونی، جعلی اور یکسر غلط ہے،
اومنی گروپ فوری طور پر اپنا نوٹس واپس لے اور چیئرمین تحریک انصاف سے معافی مانگے۔