اعظم سواتی پر درج مقدمات کے خاتمے کیلئے ہائیکورٹ سکھر بینچ میں بھی درخواست دائر

 
0
87

سکھر: پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی پر مقدمات کے خاتمے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں بھی درخواست دائر کردی گئی۔
سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی نے سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے والد کی گرفتاری اور ان پر درج مقدمات کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
اعظم سواتی کے بیٹے کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ اور ہائیکورٹ حیدرآباد بینچ نے اعظم سواتی کی مزید مقدمات میں گرفتاری روک دی ہے۔
اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے متنازع ٹوئٹس کے معاملے پر گرفتار کیا تھا، انہیں پہلے کوئٹہ منتقل کیا گیا جس کے بعد سندھ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے سکھر منتقل کیا۔