تین پیداواری کمپنیوں کو اپنی استطاعت سے کم بجلی پیدا کرنے پر پچاس، پچاس لاکھ روپے جرمانہ عائد

 
0
405

اسلام آباد ،جنوری 19 (ٹی این ایس): نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے تین سرکاری شعبے میں بجلی پیداواری کمپنیوں کو اپنی استطاعت سے کم بجلی پیدا کرنے پر پچاس، پچاس لاکھ روپے جرمانہ کیا ہے۔

ان کمپنیوں میں جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈجنکو ون ٗسنٹرل پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ (جنکو ٹو)اور نادرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ (جنکو تھری)شامل ہیں۔ نیپرا نے ان پیداواری کمپنیوں کی کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور فیصلہ کیا کہ اگر یہ اپنی موجودہ صلاحیت اور استطاعت کے مطابق عمل پیرا نہیں ہوتیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔