اقتدار میں آکر ان قومی چوروں کو پھر جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلیں گے، بیرسٹر سیف

 
0
128

معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلی خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ نیب ترامیم پر سپریم کورٹ کے ریمارکس امپورٹڈ حکومت کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے، نامکمل اسمبلی سے ترامیم کرکے کرپشن کے پیسے معاف کرانے کی راہ ہموار کی گئی۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں کا مقصد ہی صرف اپنے کیسز معاف کرانا تھا، عوام کے لوٹے ہوئے اربوں روپے معاف کرائے گئے،فکر نہ کریں، عمران خان دو تہائی اکثریت کیساتھ جلد واپس آئیں گے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ اقتدار میں آکر ان قومی چوروں کو پھر جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلیں گے، ان ڈکیتوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائیگا۔