پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے مبارک تک نہیں دی،گورنر خیبرپختونخوا کا شکوہ

 
0
89

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ 6 ماہ بعد ملک میں انتخابات ہونے ہیں لہذا صوبے میں گورنر راج نافذ نہیں کرنا چاہتا۔
گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو ٹیلی فون کیا جس دوران ملک کی سیاسی صورتحال پرگفتگو کی کی گئی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلی پنجاب کو گورنر ہاوس آنے کی دعوت دی اور ساتھ ہی شکوہ کیا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے مبارک تک نہیں دی۔
اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ 6 ماہ بعد ملک میں انتخابات ہونے ہیں لہذا صوبے میں گورنر راج نافذ نہیں کرنا چاہتا۔
گورنر کے مطابق پرویز الہی نے کہا کہ کوشش کروں گا موجودہ سیاسی صورتحال کو بہتری کی طرف لے جاوں۔