ڈیفالٹ کی وجہ سے وزیراعظم مانگتا پھر رہا ہے، عمران خان کا طلبا سے خطاب

 
0
61

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں،ہم واپس اس جگہ جائیں گے اور پاکستان کو مثالی ریاست بنائیں گے۔ یونیورسٹیز، کالجز کے نوجوانوں سے امید لگائی ہوئی ہے۔ نوجوان اس ملک کو وہاں لیکر جائیں گے جہاں جانا چاہیے تھا۔
ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا تھا جو بہت عظیم تھا۔ ہم نے مثالی اسلامی ریاست بننا تھا ۔ ہم نے ریاست مدینہ کے اصولوں پر پاکستان کو کھڑا کرنا تھا۔ ہم نے پاکستان کو دنیا میں مثال بنانا ہے۔ آپ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔ اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے۔ اللہ نے فرشتوں سے کہا تھا کہ انسان کے سامنے جھکو۔
ان کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت انسان ہوں اللہ سے جو مانگا وہ ملا۔ میں نے زندگی کی اونچ دیکھی ہوئی ہے۔ آزاد ذہن وہ ہوتان ہے جو خواب دیکھتا ہے اور وہاں تک پہنچتا ہے۔ ہم جو بھی خواب دیکھتے ہیں وہاں تک پہنچ سکتے ہیں۔ آزاد انسان تمام رکاوٹیں دور کرکے منزل حاصل کرلیتا ہے۔ آپ جو بھی زندگی میں کرنا چاہیں وہ کرسکتے ہیں۔ خواب کی تعبیر تک پہنچنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہارنے کا خوف ہے۔
عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو ڈرہوتا ہے بڑے خواب کے پیچھے گیا اور جان کا خطرہ ہو تو چھوڑ دیتے ہیں۔ انسان کو ڈر ہوتا ہے اگر میں وہاں گیا تو میری نوکری نہ چلی جائے۔ جب کرکٹ کھیلنے آیا تو سب نے مذاق اڑایا کہ نہیں کھیل سکتے ۔ سب نے کہا تم میں وہ صلاحیت نہیں تم نہیں کھیل سکتے۔ ہر راستے میں دنیاکہے گی کہ تم یہ نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذہن میں ڈال لیں جب کوئی بڑا کام کریں گے تو لوگ کہیں گے یہ نہیں ہوسکتا۔ مشکلات، مایوسی اور برے وقت آئیں گے۔ جب کسی چیز پر جنونیت کیساتھ توجہ دیں تو ہر کام ہوسکتا ہے۔ جب فیصلہ کرلیں کہ کشتی جلا کر یہ کام کرنا ہے تو کرسکتے ہیں۔ لوگ فیل تب ہوتے ہیں جب مشکل آتی ہے تو وہ کام روک دیتے ہیں۔