اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پرسماعت کل تک کیلئے ملتوی

 
0
150

اسپیشل سینٹرل جج کی عدالت میں اعظم سواتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔

اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر وکیل بابر اعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ مقدمہ کے مدعی متاثرہ فریق نہیں ہے، مقدمہ ایف آئی اے کی جانب سے درج کیا گیا ہے۔

بابراعوان نے کہا کہ توہین کا معاملہ بنتا ہی نہیں اور زیادہ سے زیادہ توہین کے معاملے میں ہزار روپے جرمانہ بنتا ہے، 75 سالہ شہری کو دو صوبوں میں گھوماتے رہے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کل دلائل دیں گے جس کے بعد اعظم سواتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔

نئے جج کی تعیناتی کے باعث دوبارہ اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر دلائل ان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے دیے گئے۔

کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے کی کیونکہ اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جن کا تبادلہ کردیا گیا تھا۔