امپورٹڈ سرکار دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے، عمران خان

 
0
102

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ سرکار دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔
عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت پاکستان میں دہشتگردی کی شرح میں 50 فیصد اضافے سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔ چمن سے سوات ،لکی مروت اوربنوں تک پیش آنے والے واقعات اس کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت دوستانہ افغان حکومت کی فوجوں کیجانب سیبین الاقوامی پاک-افغان سرحد پر کئیجانیوالیحملوں کیتدارک میں بھی ناکام ہوئی ہے۔ ستم ظریفی ہے کہ ہمارے جوان، پولیس اہلکار اور مقامی لوگ روزمرہ کی بنیاد پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں لیکن دہشتگردی کے خطرات اور مغربی سرحد سے حملوں میں اضافہ پرمجرموں کی سرکار بیان تک نہیں دے رہی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ان کی ساری توانائیاں این آر او 2 اوراس کے تحفظ پر مرکوز ہیں۔ معیشت کی زبوں حالی کے باوجود یہ انتخابات جو سیاسی استحکام کے ذریعے معیشت مضبوط کرنے کا واحد حل ہیں کروانے سے گھبرا رہے ہیں۔