اسلام آباد ہائی وے ،تھانہ ترنول وشالیمار میں جرائم پیشہ گینگ کے دو ملزمان گرفتار

 
0
470

اسلام آباد (ٹی این ایس):    اسلام آباد سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ،اسلام آباد ہائی وے اور ترنول و  شالیمار علاقوں کے تھانوں کی حدود  میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے دو ملزمان کو گرفتارکر کے  ان سے چھینے گئے موبائل فون ، واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدکرلیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کے احکامات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)ذیشان حیدر نے سٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمد گی کے لیے ڈی ایس پی سی آئی اشرف شاہ کی زیر نگرانی اے ایس آئیز حیدرعلی شاہ ،سرگل و دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے متعدد وارداتوں میں ملوث ایک منظم گینگ کے02ملزمان کو گرفتارکر لیا، ملزمان میں محمد علی ولد خورشید احمد قوم راٹھور ساکن ترک آباد سرائے خربوزہ ترنول، اسلام آباد اورراشد محمود ولد غلام حسین قوم راٹھور ساکن ترک آباد سرائے خربوزہ ترنول، اسلام آباد شامل ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے06عدد موبائل فونزاوروارداتوں میں استعمال ہونے والا پسٹل30بور معہ05روند و موٹر سائیکل ہنڈا125بدوں نمبربرآمد کر لئے گئے،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ذیل وارداتوں کا انکشاف کیاہے ، مورخہ06.08.17کو رات کے وقت ڈھوک پراچہ ترنول میں ایک ورکشاپ میں موجود شخص سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھینی جس کی نسبت مقدمہ نمبر338مورخہ14.09.17بجرم392/411ت پ تھانہ ترنول درج رجسٹر ہوا۔ ۲مورخہ19.07.17کورات10:00بجے سیکٹرF-11مرکز میں ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر موبائل فون سام سنگ گلیکسی S-6اور نقدی لے گئے جس کی نسبت مقدمہ نمبر238مورخہ14.09.17بجر م380/411ت پ تھانہ شالیمار درج رجسٹر ہوا۔ملزم سیریل نمبرمحمد علی سے پسٹل30بور برآمد ہونے پر مقدمہ نمبر337مورخہ14.09.17بجرمAO-13-20/65تھانہ ترنول درج رجسٹر ہوا۔ ملزمان بالا نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں سبزی منڈی ، کھنہ وغیرہ میں متعدد موبائل فون اور پرس چھیننے کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کے ریکارڈ کی پڑتال کی جا رہی ہے ۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیم نے شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔