اسلام آباد ایئرپورٹ پر ANF اہلکاروں کی رشوت مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی

 
0
138

اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر انسدادِ منشیات کے ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے اہلکاروں کی مسافر سے رشوت مانگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گردش کرنے والی ویڈیو میں اے این ایف اہلکار کو مسافر سے سامان کی چیکنگ کے دوران رقم مانگتے سنا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ایک اے این ایف کا اہلکار مسافر سے سوال کرتا ہے کتنے دوں گے۔

اہلکار نے مزید کہا کہ ابھی بار مت جانے 2 منٹ رک کر جانا۔

اس حوالے سے اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملہ افسران کو بتایا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس معاملے پر کچھ دیر میں مؤقف دیا جائے گا۔