اتوار پولنگ کے دن گھروں میں بیٹھ کر ناشتوں میں نہ لگ جانا ،مریم نواز کی خواتین ووٹرز کو تلقین

 
0
325

لاہور ستمبر 15(ٹی این ایس ) مسلم لیگ (ن ) کی رہنما مریم نواز نے خواتین ووٹرز کو تلقین کی ہے کہ وہ اتوار کو چھٹی کا چن جان کر کہیں ناشتے میں نہ لگی رہیں  یہ چن پولنگ کا ہے اور وہ  نہ صر ف اپنے اہل خانہ بلکہ محلے داروں اور دوستوں کو بھی پولنگ اسٹیشن پر لائیں ۔

 ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے کریم پارک میں خواتین کے ورکر ز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ میں آپ لوگوں کی محبتوں،شفقتوں اور احسان ساری زندگی نہیں چکا سکوں گی ۔ میں حلقے میں جہاں بھی گئی ہوں عوام نے نوازشریف سے اپنی بھرپور محبت کا اظہار کیا ہے اور یہ ہمارے لئے سرمایہ حیات ہے ۔

 مریم نواز نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کا دن پولنگ کا دن ہے ، میری بہنوں شیرنیوں اس دن شیر آئے گا اس دن کہیں گھروں میں نہ بیٹھی رہنا اور ناشتوں میں نہ لگ جانا ۔نہ صر ف اپنے اہل خانہ بلکہ دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی پولنگ اسٹیشن لانا ہے اورشیر پر مہر لگانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے خلاف چار سال میں جو سازشیں ہوئی ہیں ان میں کبھی دھرنا کبھی دھاندلی او رکبھی دھرنا IIپھر پانامہ آیا اور اس کا انجام اقامہ پر ہوا ۔ پانامہ پرچلنے والا مقدمے کے انجام مذاق پر ہوا ۔ کیا آ پ کو نا انصافی کا فیصلہ منظو رہے ۔ احتساب کے نام پر انتقام منظور ہے ، منتخب وزیر اعظم کے خلا ف چالیں منظور ہیں کیا ملک میں ترقی کے اندر رکاوٹیں منظور ہیں ۔ ہاتھ کھڑا کر کے بتاؤ شیر کے لئے نکلو گے ۔ جس لیڈر کے ساتھ اس کی مائیں، بہنیں او ربیٹیاں کھڑی ہو جاتی ہیں اسے کوئی نہیں ہرا سکتا ۔ جس دن فتح کی خبر آئے گی اس کے اگلے روز گلی محلوں کے مسائل کے حل کے لئے پورا زور لگا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں بیس بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی کیا اس میں بہتری آئی ہے کہ نہیں ۔ کام ہو رہے ہیں کہ نہیں ۔ شیر کو مضبوط کرو صرف اس حلقے ہی نہیں بلکہ ملک کی تقدیر بدلے گی۔