برطانیہ سے آنے والے مسافر ہو جائیں ہوشیار، سول ایوی ایشن نے اہم ہدایت جاری کر دیا

 
0
440

اسلام آباد 20 دسبمر 2021 (ٹی این ایس): برطانیہ میں اومیکرون ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں کی سخت چیکنگ کی ہدایت کردی گئی۔

سول ایوی ایشن حکا م کے مطابق برطانیہ سے آنے والی پروازوں سے متعلق نئی ہدایات موصول ہوئی ہیں۔ ایسی پروازوں کے تمام مسافروں کے ائیرپورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن کے مطابق ایک کے بعد دوسری پرواز میں اتنا وقت ہو تا ہےکہ پہلے سے آنے والی پرواز کے تمام مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ مکمل ہوجائیں۔

برطانیہ سے پاکستان آنے مسافروں کو پرواز سے اڑتالیس گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق اقدامات برطانیہ میں کورونا کے اومیکرون ویرینٹ کے تیزی سےسامنے آنے والے کیسز کے باعث کیے جارہے ہیں۔