پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں

 
0
124

پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث موٹر ویز کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ سرور تک، ملتان موٹر وے کو فیض پور انٹرچینج سے سمندری تک اور سیالکوٹ موٹر وے کو مکمل بند کر دیا گیا ہے.

جی ٹی روڈ پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہے جس کے باعث روڈ یوزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کر یں۔

اس کے علاوہ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔