ہوائی فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلنے والا ملزم محمد شہباز گرفتار، ناجائز پسٹل 9mmبرآمد مقدمہ درج(TNS)
قانون شکنی کرنے والوں کو کیسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام کی جان ومال کاتحفظ میری اولین ترجیح ہے، محمد احمد دھاریوال
گوجرانوالہ () سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ عمر سلامت کے احکامات کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر اعجاز احمد کی قیادت میں چوکی انچارج جنڈیالہ باغ والا محمد احمد دھاریوال نے مخبر خاص کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خوف وہراس پھیلنے والا ملزم محمد شہباز ولد محمد صدیق قوم کشمیری سکنہ کنڈے والہ بازار جنڈیالہ باغ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے ناجائز پسٹل 9mm بمہ زندہ روند برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، اس شاندار کاروائی پر سیاسی وسماجی تنظیموں اور علاقہ مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین، اس موقع پر چوکی انچارج جنڈیالہ باغ والا سب انسپکٹر محمد احمد دھاریوال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون شکنی کرنے والوں کو کیسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام کی جان ومال کاتحفظ میری اولین ترجیح ہے، جبکہ سی پی او گوجرانوالہ عمر سلامت نے ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر اعجاز احمد، چوکی انچارج جنڈیالہ باغ والا سب انسپکٹر محمد احمد دھاریوال اور انکی پولیس ٹیم کو شاندار کارکردگی پر شاباش دی۔