سی ڈی اے نے کشمیر ہائی وے کے ساتھ گرائی جانے والی تجاوزات کا ملبہ اٹھانے کے کام کو مزید تیز کر دیا

 
0
306

اسلام آباد جولائی 05 (ٹی این ایس): سی ڈی اے نے کشمیر ہائی وے کے ساتھ گرائی جانے والی تجاوزات کا ملبہ اٹھانے کے کام کو مزید تیز کر دیا ہے اور ایم سی آئی کی انوائرنمنٹ ونگ کے تعاون سے یہاں بھر پور شجرکاری بھی کی جا رہی ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ملبہ اٹھانے کے کام اور شجرکاری کے لیے کئے جانے والے اقدامات کاموقع پر دورہ کر کے جائزہ لیا۔
کشمیر ہائی وے کے ساتھ گرائی جانے والی عمارات جنہیں آپریشن کرکے مسمار کر دیا گیا تھا وہاں سی ڈی اے کا عملہ ملبہ اٹھانے اور جگہ کو صاف کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ سی ڈی اے نے آپریشن کے ذریعے 91 سٹرکچر زکو جزوی طور پر گرایا تھا مگر اب ان تمام سٹرکچر ز کو مکمل طور پر مسمار کرنے کے بعد ملبہ بھی اٹھایا جا رہا ہے تاہم یہ بات بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ سی ڈی اے کی طرف سے ملبہ اٹھانے کی کاروائی کو دیکھتے ہوئے لوگ آپریشن کے ذریعے گرائی جانے والی عمارات کارضا کارانہ طور پر از خود بھی ملبہ اٹھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سی ڈی اے نے بذریعہ پبلک نوٹس ان عمارات کے مالکان و قابضین کو بذریعہ پبلک نوٹس ہدایت کی تھی کہ وہ از خود عمارات کے سٹرکچرز اور ملبے کو ہٹا لیں۔ دی گئی مہلت گذرنے کے بعد سی ڈی اے نے اس علاقے سے غیر قانونی عمارات کے باقی ماندہ سٹرکچر ز کو مسمار کرنے کے لئے آپریشن شروع کیا۔ مزید برآں با قی ماندہ سٹرکچرکو مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ شجر کاری بھی کی جا رہی ہے تا کہ تجا وزات کنندگان سے وا گزار کرائے گئے ایریا کی قدرتی خوبصورتی کو بحال کیا جا سکے۔