کے پی کے اسمبلی کا مستقبل،تحریک انصاف نے بڑا فیصلہ کر لیا

 
0
122

پاکستان تحریک انصاف نے کے پی کے اسمبلی کی تحلیل کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے مشروط کر دیا،عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کے اجلاس میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل نہ ہونے کی صورت میں کے پی اسمبلی کو تحلیل کرنا دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کے پی کے کا ہمارے پاس ہونا اہم ہے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینئر پارٹی لیڈر شپ نے عمران خان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے فیصلے کی تائید کی ہے۔