گورنر کے احکامات پر عملدرآمد، چیف سیکرٹری نے پنجاب کابینہ کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

 
0
59

 گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی طرف سے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد چیف سیکرٹری نے پنجاب کابینہ کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پرویز الہٰی نئے قائد ایوان کے چناؤ تک عہدے پر کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نےوزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا جس کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے پنجاب کابینہ کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کابینہ ختم ہوگئی ہے، پرویزالہیٰ نئے قائد ایوان کے انتخاب تک عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔