وزیراعظم نے جنوبی خیبرپختونخوا کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

 
0
145

وزیراعظم شہبازشریف نے جنوبی خیبر پختونخوا کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف آج ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے پر ہیں ،اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کو صوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔

وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کا جائزہ بھی لیں گے۔