اسلام آباد(ٹی این ایس)عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم ،ن لیگ کا اجلاس ،بہاولپور ڈویژن کے فیصلے

 
0
51

مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے 11ویں اجلاس میں بہاولپور ڈویژن سے قومی و صوبائی اسمبلی کے لئے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی صدارت میں پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹان لاہور میں ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں آج بہاولپور ڈویژن کے 3 اضلاع بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان کے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔

نواز شریف نے تمام امیدواروں سے انٹرویو کیے، بہاولپور ڈویژن سے قومی اسمبلی کی کل 15 اور پنجاب اسمبلی کی31 نشستوں کے لے انٹرویو ہوئے۔ اجلاس میں پارٹی چیف ارگنائزرمریم نواز ، سیکرٹری جنرل احسن اقبال، اسحاق ڈار اوررانا ثنا اللہ سمیت دیگر سینئر رہنما شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بہاولپور میں مسلم لیگ (ق) کے ساتھ ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت لیگی و اتحادی امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا دورہ سندھ تاحال فائنل نہ ہوسکا، سابق وزیراعظم نے سندھ کی ٹکٹوں پر پارٹی قیادت اور امیدواروں کو 18 دسمبر کو لاہور طلب کرلیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق شریف خاندان کی جانب سے کراچی اور سنیٹرل پنجاب سے انتخاب میں حصہ لیا جائے گا،

18 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں شہباز شریف،مریم نواز کو کراچی سے الیکشن لڑانے کی تجویز پر فیصلہ بھی کیا جائے گا۔ لاہور کے امیدواروں کے انٹرویو بھی 22 دسمبر کو فائنل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ لاہور کے امیدواروں کے پہلے شیڈول کے مطابق انٹرویوآج ہونے تھے جبکہ نواز شریف انتخابی سیٹ ایڈجسمنٹ سے قبل امیدواروں کی ٹکٹوں کا فیصلہ کریں گے۔