عمران خان آج ترکیہ کے اہلِ دانش، محققین اور طلبہ و طالبات سے خطاب کریں گے

 
0
92

اہلِ دانشِ عالم اور بین الاقوامی محقیقین سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مکالمات کا سلسلہ جاری

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ترکیہ کے اہلِ دانش، محققین اور طلبہ و طالبات سے خطاب کی تیاریاں مکمل

عمران خان پاکستانی وقت کے مطابق آج رات ترکیہ میں اہلِ دانش کے اجتماع سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے

چیئرمین عمران خان کے خطاب کا اہتمام استنبول زعیم یونیورسٹی، سنٹر فار اسلام اینڈ گلوبل افیئرز اور ری بریجز کے اشتراک سے کیا گیا ہے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے ترکیہ کے اہلِ دانش سے مخاطب ہوں گے

اسلام کے ضابطۂ سیاست و اخلاقیات، توہین و تحفظِ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم، اسلاموفوبیا، امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور بقاء و احیائے امت جیسے موضوعات گفتگو کا حصہ ہوں گے

چیئرمین تحریک انصاف اہلِ دانش و محققین کی جانب سے سوالات کے جوابات بھی دیں گے

چیئرمین تحریک انصاف کی ترکیہ کے اہلِ دانش کے ساتھ اس اہم ترین نشست کو میڈیا و سماجی میڈیا پر براہِ راست نشر کیا جائے گا

سنٹر فار اسلام اینڈ گلوبل افیئرز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیع الآرین میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے