کنونئیر رخسانہ زبیری کی زیر صدارت سینیٹ کی آئی ٹی کی زیلی کمیٹی کا اجلاس، پی ٹی سی ایل کے حکام کو اجلاس میں آنا چاہیے تھا۔ سینیٹر رحمان ملک

 
0
400

اسلام آباد اپریل 26 (ٹی این ایس): پی ٹی سی ایل ملازمین پنشن میں اضافےکی عدم ادائیگی کا معاملہ زیربحث، پی ٹی سی ایل حکام کی عدم موجودگی پر کمیٹی اراکین کااظہار برہمی، سینٹر کلثوم پروین کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل کے حکام کو اجلاس میں آنا چاہیے تھا۔ سینیٹر رحمان ملک نے بھی اس بات کی تائید کی۔ سیکرٹری وزرات آئی ٹی نے کہا کہ ہم نے پی ٹی سی ایل حکام کوہرطرح سے آگاہ کیا کہ اجلاس میں شرکت لازمی کریں مگر انھوں نے شرکت نا کی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پی ٹی سی ایل پر پاکستانی قوانین لاگو ہوتے ہیں۔ اگلےاجلاس میں پی ٹی سی ایل کے فنانس اور لیگل ایڈوائزکوبلانا چاہئے۔ پی ٹی سی ایل میں خود مختار ضامن حکومت پاکستان ہے۔ آئندہ اجلاس میں وزرات قانون کے حکام کو بھی بلانا چاہئے۔ سٹیٹ بینک سے معلوم کیاجائے کہ حصص کی فروحت کے قانونی لوازمات پورے کئے گئے۔ سٹیٹ بینک کی گارنٹی اور ادائیگیاں رولز کے مطابق ہونی چاہیے. اگررمضان سے قبل پنشن کی ادائیگی نہ کی گئی تو زندگی اجیرن ہوجائی گی. اس سلسلے میں نجکاری کے قانون کا اطلاق لازمی ہے. کنونئیر رخسانہ زبیری کی زیر صدارت سینیٹ کی آئی ٹی کی زیلی کمیٹی کا اجلاس پنشین میں اضافے کی ادائیگی کےبارےمیں نجکاری کے معاہدے میں کوئی گنجائش نہیں چھوڑی گئی۔ کمیٹی میں تمام سٹیک ہولڈر کا ہوناضروری ہے. پی ٹی ای ٹی حکام کی کمیٹی کو بریفنگ دوعمارات پی ٹی ای ٹی کے پاس ہیں.حکام نے بریفنگ دی۔ یوفون ٹاورپاکستان ٹیلی کمیونیکشن ایمپلائزٹرسٹ کی ملکیت ہے.حکام یو فون ٹاور 570ملین کرایہ ملتاہے. ایک بلڈنگ پر10فیصد کرایہ اضافہ ہے تودوسری 7فی صدکیوں ہے. کس قانون کےتحت ایک عمارت کے کرائے میں 7فیصدسالانہ اضافہ رکھاگیا.
سینیٹررحمان ملک کا کہنا تھا کہ اصولی طور پرکرایے 10فیصداضافہ ہوناچاہیے. پی ٹی ای ٹی کرایےمیں اضافےکےمعاملے پرنظرثانی کریں. پی ٹی سی ایل نجکاری کے متاثرہ 84افراد کومیں سے 64کی شناحت ہوگئی. بریفنگ میں کہا گیا کہ 20متاثرہ ملازمین کااب تک پتہ نہ چل سکا. ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ20لوگوں کی شناحت ہوسکے. بھرتی کے وقت کاریکارڈ نادرا اور متعلقہ اداروں کوبھیج دیں. اگرملازم فوت ہوچکاتو بیوہ کو پینشن ملنی چاہئے۔ ملازم کی شناحت کے لئے اخبار میں اشتہار دے دیں. کنونئیر رخسانہ زبیری کی زیر صدارت سینیٹ کی آئی ٹی کی زیلی کمیٹی کا اجلاس ریم کورٹ میں آپ نے استدعاکی جو نہیں مانی گئی اسکوکمیٹی میں نہ لائیں. ہمیں پی ٹی ای ٹی اپنی انکم کے بارے میں بتائیں.کنونئیر کمیٹی آپ اگلا پلان بھی دیں کہ کیسے اپنی انکم بڑھیں گے. اگلے اجلاس میں پی ٹی سی ایل حکام شرکت یقینی بنائیں. کمیٹی نے پی ٹی ای ٹی سے 2005سے ابتک کی آمدن کی تفصیلات مانگ لیں۔