چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی چوہدری محمد علی رندھاوا نے ہفتہ کی اعلی صبح کیپیٹل نرسنگ کالج کا دورہ کیا. اس موقع پر سی ڈی اے کے دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو کیپیٹل نرسنگ کالج سے متعلق تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کیپیٹل نرسنگ کالج میں سرٹیفائیڈ نرسنگ اسسٹنٹ، فارمیسی اور پیرامیڈیکل شعبے قائم کئے جائیں گے.
اسی طرح نرسنگ کالج کی عمارت کو بعد ازاں توسیع دے کر دیگر شعبے بھی قائم کئے جائیں گے. بریفننگ دیتے ہوئے انہیں مزید بتایا گیا کہ نرسنگ کالج سے حاصل ہونے والی آمدنی سے کیپیٹل ہسپتال کے اخراجات کو پورا کیا جائے گا.چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا نے سیکرٹری صحت سے رابطہ کیا اور کیپیٹل نرسنگ کالج جلد فعال بنانے کے لئے معاونت کی درخواست کی. اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے انجینیرنگ ونگ کو کیپیٹل نرسنگ کالج کی عمارت میں تعمیر و مرمت فوری مکمل کرنے کی ہدایت دیں.
انہوں نے مزید کہا کہ کیپیٹل نرسنگ کالج کے ساتھ ساتھ کیپیٹل میڈیکل کالج کے قیام پر کام تیز کیا جائے. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کیپیٹل نرسنگ کالج کی جینیٹوریل سروسز کو آٹ سورس کرنے کی بھی ہدایت دیں اور نرسنگ کالج میں سولر سسٹم کے تنصیب کے لئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں.













