توشہ خانہ تحقیقات پر پیشرفت کا ایجنڈا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے نکال دیا گیا

 
0
124

زیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

کابینہ اجلاس سے توشہ خانہ پر وزرا کی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کا ایجنڈا ڈراپ کرکے 8 نکاتی نیا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق آج ای بائیکس پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی اور توانائی بچت اقدامات پر عملدرآمد کا پلان پیش کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں وزیراعظم سستا آٹا پیکیج کی توثیق بھی کی جائے گی۔