ٹیکنوکریٹ حکومت سیاسی کشیدگی کم نہیں کراسکے گی، الیکشن ہی واحد حل، شیخ رشید

 
0
118

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دو سالہ ٹیکنوکریٹ حکومت سیاسی کشیدگی کم نہیں کراسکے گی، الیکشن ہی واحد حل ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ جو بلدیاتی انتخاب نہیں کروا رہے وہ جنرل الیکشن خاک کروائیں گے۔ سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ماہرین نتائج دے سکیں گے۔ سیاسی عدم استحکام میں سارے معاشی ارسطو ناکام ہوجائیں گے۔ نوماہ سے پی ڈی ایم بھیک مانگ رہی ہے، انہیں کوئی خیرات نہیں دے رہا۔ نہ انہیں پاکستان میں عزت مل رہی ہے نہ باہرسےعزت اور امداد مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال کے پہلے تین مہینوں میں آٹھ اعشاریہ تین ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں، وزیراعظم کوڈیفالٹ کا مطلب نہیں معلوم توغریب کے گھر جا کر دیکھیں، معاشی، سیاسی، اقتصادی اور دہشتگردی ہی اصل مسئلہ ہے۔