خیبر پختونخوا کابینہ کا 86 اجلاس شروع ،15نکاتی ایجنڈے کی منظوری

 
0
115

خیبر پختونخوا کابینہ کا 86 اجلاس شروع ہوگیا،متوقع طور پر صوبائی کابینہ کا آج آخری اور الوداعی اجلاس ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس کیلئے15 نکاتی ایجنڈا کی منظوری دی جارہی ہے ،
کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں اربن فارسٹری پالیسی ،بنوں میں ریسکیو 1122کے قیام کیلئے اراضی کی منتقلی ،پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سب انسپکٹروں کی تقرری ایجنڈے ،لائیو اسٹاک ایکٹ کی منظوری ،ایس ایس ٹی میل فی میل کی اپ گریڈیشن شامل ہے جبکہ صوبائی کابینہ اجلاس میں دیگر اہم امور کی منظوری اور20 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی بھی منظوری متوقع ہے۔