سیوک: دی کنفیشنز، آخری قسط نے سیریز کو سسپنس اور جوش کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا

 
0
112

اسلام آبا د( ) او ٹی ٹی پلیٹ فارم ویڈلی ٹی وی نےنسنی خیز ویب سیریز دی سیو ک کنو یشن جار ی کر دی ۔ بھارتی وزارت اطلاعات نے نہ صرف ویب سیر یز بلکہ او ٹی ٹی سٹر یمنگ پلیٹ فارم پر بھی پا بندی لگا دی ۔ بھارتی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ ویب سیر یز اور او ٹی ٹی نے بھارت مخالف مواد پھلایا ۔ ویب سیر یز ہندوستان کی تار یخ کو اجاگر کر تی ہے ،تحریر وتحقیق کو اجا گر کر نے والی سیریز کیسے بھارت مخالف ہو سکتی ہے ۔ سیریز کی آخری قسط گذ شتہ ہفتے نشر ہو ئی تھی جس نے کا میابی کے ریکا ر ڈ تو ڑ دیئے ۔ سریز کو او ٹی ٹی اور یو ٹیوب چینلز پر سیریز کو نشر کیا جا رہا ہے ۔ حقیقی واقعا ت پر پر مبنی سیر یز ایکشن سسپنس، جاسوسی تھرلرز پورے برصغیر کے ناظرین کےلئے دلچسپی کا باعث ہیں ۔ سیریز نے پچھلی قسط دیکھنے والوں کو حیران کر دیا جس نے مزید سوالوں کو جنم دیا اور لو گوں میں اگلی قسط کے حوالے سے تجسس پیدا کر دیا ۔ سیریز میں جیت سنگھ کو قتل کرنے سے پہلے منو اپنے معذور بچے کو آشرم میں چھوڑ دیتا ہے اورخود ایک کار حادثے میں مارا جاتا ہے ۔ مشن کو پورا کرنے کے بعد مانو گرو کے پاس واپس آیا اور یہ جاننے کے لیے کہ اس کی بیٹی کے ساتھ جنسی طور پر چھیڑ چھاڑ کی گئی، حملہ کیا گیا اور بالآخر گرو کے آدمیوں نے اسے قتل کر دیا ۔ تب ودیا کو احساس ہوا کہ منّو کے بچے کے قتل کے اس پورے واقعہ نے آر ایس ایس اور اس کے نظریہ میں اس کے یقین کو متزلزل کر دیا ہے ۔ ذہنی طور پر اسے اب بھی آر ایس ایس کے نظریے کے پنجوں میں جکڑا ہوا ہے وہ اپنے ضمیر کو صاف کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کی کہانی سنانا صرف اس کا کیتھرسس ہے ۔ آخری قسط سیریز کو سسپنس اور سنسنی خیزی کی نئی بلندی پر لے گئی ۔ ہر سیکنڈ کو غور سے دیکھا جائے گا کیونکہ ودیا اور آر ایس ایس کی حقیقت کو ظاہر کرنے کےلئے ایک سے زیادہ کہانیوں کیساتھ جو ڑا گیا ہے ۔ سیریز کا اختتام ودیا کے تعلق سے متعلق سوال کے ساتھ ہوتا ہے ، اس کا مقصد کیا تھا; اس کی وابستگی کیا ہے; دیکھنے والوں کو جوابات کے لیے سیزن 2 کا انتظار کرنا پڑے گا ۔ ساجی گل نے کہانی کو کمال کے ساتھ سنایا معروف ہدایت کار انجم شہزاد نے سچے واقعات کو بخو بی پیش کیا ۔ حاجرہ یامین، نذر الحسن، نیئر اعجاز، عدنان جعفر، محسن علی عباس ودیگر نے سیریز میں کمال کی اداکا ری کی  ۔