لکی مروت، دہشت گردوں کا راکٹوں سمیت بھاری ہتھیاروں سے حملہ ،ڈی ایس پی کی گاڑی تباہ

 
0
138

لکی مروت کے علاقے وانڈہ احسان پور کے قریب جنگل میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کاکہنا ہے کہ عصر سے دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جھڑپ میں ڈی ایس پی کی گاڑی راکٹ لگنے سے جل کر خاکستر ہوگئی ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے دریائے کرم کے کنارے جنگل کو آگ لگا دی ہے، آگ کے شعلے دور دور سے نظر آ رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔اس سے قبل ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں تختہ بیگ چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں دو پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔