پیپلزپارٹی خاتون ورکر بشرا افتخار مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد، سینیٹر رحمان ملک کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

 
0
612

اسلام آباد اپریل 22 (ٹی این ایس): آج بشرا افتخار مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینیٹر رحمان ملک نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بشرا افتخار مرحومہ سب کی بہین تھی۔ پیپلزپارٹی واحد پارٹی ھے جس میں عام ورکر اٹھ کر آگے آتا ھے، انھوں نے کہا کہ آئندہ کی تمام تقریبات میرے گھر میں رکھیں جائیں گی۔ پیپلزپارٹی خدمت کے لئے اور ہم عوام کی خدمت کے لئے موجود ہیں۔ ہر پارٹی میں اختلاف رائے ھوتا ھے، آئیں ملکر اتحاد کے ساتھ آگے بڑھیں، پیپلزپارٹی کی تمام خواتین ورکر بشرا افتخار کی طرح آگے کردار ادا کریں۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگلا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ھوں گے۔

بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے دعوی کیا کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرے گا میں نے دعوی کیا ایسے نہیں ھوگا، اسکا مطلب یہ نہیں کہ بھارت ہمارا دوست ھے اسکی اور وجوہات ہیں۔ پاکستان میں آئندہ دنوں میں دہشتگردی کی واقعات کا زمہ دار مودی سرکار ھوگی۔

اس وقت عوام کا سب سے بڑا مسلۂ مہنگائی ھے۔ اگر وزرا خود عملدرآمد نہیں کر سکتے تو عوام کئ چیخیں نہ نکالیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پاکستان کو بلوچستان کے زریعے سبق سکھاؤں گا۔ حکومت کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرناُ چاہیے۔ آئُندہ ہفتے نیشنل ایکشن پلان پر بحث کروائیں گے۔ بحث کا مقصد مزید بہتری لانا ھے تنقید کرنا نہیں۔ اردگرد کے لوگ چاہتے ہیں ایران کے ساتھ تعلقات خراب ھوں۔ وزارت خارجہ بیانات دینے سے قبل سوچ سمجھ کر بیان جاری کرے۔ حکومت کو اپیل کرتاھوں تجویز بھی دیتا ھوں سی پیک اقتصادی لائف لائن ھے۔ پروپیگنڈا ھوا چین نے سی پیک کے لئے قرضہ دیا سی پیک کا سہرا آصفُ زرداری کے سر جاتا ھے۔ چین ہمارا پچاس بیلین ڈیٹ خرید سکتا ہے۔ ہم نے آنے والے وقت میں پاکستان کو بینک کرپسی ھونے سے بچانا ھے۔ اب کہتے ہیں زرداری صاحب بہت اچھے ہیں اب ہم ہی آئیں گے۔