ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد

 
0
92

راولپنڈی (پریس ریلیز)..جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
محفل میلاد کی تقریب جس میں وکلاء، علمائے کرام اور نعت خوانوں نے شرکت کی اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
محفل میلاد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک مشتاق احمد اوجالا اور سول ججز کی بڑی تعداد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر خواتین وکلاء کے علاوہ صدر بار فیصل خان نیازی، سیکرٹری جنرل راجہ محمد علی، نائب صدر شاہد حمید بھٹی، جوائنٹ سیکرٹری ملک تجمل جاوید، فنانس سیکرٹری عظمیٰ مبارک، آڈیٹر محمد عمر، لائبریری سیکرٹری حمزہ علی عباسی، ممبر ایگزیکٹو عابد حسین کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔ عظمت علی۔ مبارک، اطہر علی، بلال غفور بھٹی، حنا منیر، راجہ عثمان علی، شبانہ ارم عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔


نومنتخب صدر فیصل خان نیازی ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور دیگر کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محفل میلاد دلوں کی تسکین اور دنیا و آخرت میں سکون کا باعث ہے۔ آخر میں سیشن جج راولپنڈی ملک مشتاق احمد اوجلہ اور سول ججز نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے اس اقدام کو سراہا۔