ڈاکٹر فاروق ستار کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات جمع

 
0
97

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات جمع ہو گئے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے ضمنی الیکشن این اے 252 کے لیے کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ ہر جگہ سے فارم جمع کرواتے تھے اس دفعہ کہیں سے نہیں کروا رہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات اس ایم کیو ایم کے فورم سے لڑ رہے جو سلجھے ہوئے لوگوں کا ہے، یہ ایک مختلف ایم کیو ایم ہے، اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

فاروق ستار کا کہنا ہے کہ یہ ماضی سے مختلف ایم کیو ایم ہے، ہر مذہب اور ہر زبان بولنے والے شہریوں کو پارٹی میں آنے کی دعوت دیتے ہیں۔