نئے پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافے کی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل ،پاسپورٹ دفاتر میں رش لگ گیا

 
0
142

نئے پاسپورٹ بنانے کی فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں ہورہا ،تردید کے باوجود

بھی پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کا غیر معمولی رش ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے چھٹی کے روز ہفتہ 11 فروری سے ملک بھر میں مخصوص ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ بنانے کی فیسوں میں اضافے کی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل ، پاسپورٹ دفاتر میں رش لگ گیا،ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹ سندھ خالد میمن کے مطابق چونکہ ہفتے کو نیشنل بینک کی برانچز بند ہونگی شہری بینک میں فیس جمع نہیں کرا سکیں گے اس لیے جن شہریوں نے پاسپورٹ بنانے کی اپنی فیس آن لائن یا پہلے سے بینک میں جمع کروا دی ہے وہ اس سہولت سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایسے شہری 11 فروری بروز ہفتہ کو صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک پاسپورٹ کے حصول کیلئے رجوع کرسکتے ہیں،کراچی حیدرآباد، لاڑکانہ، سانگھڑ، ٹنڈو اللہ یار، میرپور خاص، خیرپور، قمبر شہداد کوٹ، سکھر، نوابشاہ، دادو، گھوٹکی اور مٹیاری سمیت سندھ کے تمام 13 پاسپورٹ دفاتر کل کھلے رہیں۔