اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد کے علاقے جی 14 متاثرین کے راہنماء سید ساجد شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ مقامی لوگوں کو غیر قانونی طور پر بے گھر کیا جا رہا ہے

 
0
34

اسلام آباد

اسلام آباد کے علاقے جی 14 متاثرین کے راہنماء سید ساجد شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ مقامی لوگوں کو غیر قانونی طور پر بے گھر کیا جا رہا ہے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کےکرپٹ افسران اپنے رشتہ داروں اور عزیزوں کو جلد نمبرنگ کر کے ایوارڈ دے رہے ہیں، 2005 کا ایوارڈ غیرآئینی ہے مقامی لوگوں کے حقوق کو سلب کیا جا رہا ہے، گوگل نقشے کو بنیاد بنا کر سات بندوں کو ایک پلاٹ دیا جا رہا ہے، یہ عدالتوں میں جا کے کہتے ہیں کہ متعلقہ جگہ ایکوائر نہیں ہے جبکہ دوسری طرف اسےغیر قانونی قرار دے کر مکانات گرائے جا رہے ہیں اس سے بڑا فراڈ اور کیا ہو سکتا ہے، ایسی فراڈ اتھارٹی کو ختم کیا جانا چاہیے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںجی 14 کے دیگر متاثرین سید واجد علی گیلانیایڈووکیٹ، سید رفاقت حسین شاہ بلال شاہ و دیگر کے ہمراہپریس کانفرنس کرتے ہوئے سید ساجد شاہ گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے افسران ہماری زمینوں پر بزنس کر رہے ہیں، 2023ء میں 2005 ء کے ریٹ پر ادائیگیاں کی جا رہی ہیں جو کہ قبول نہیں ہیں،مقامی لوگوں کے گھروں کو گرا کر انہیں بے گھر کیا جا رہا ہے،جھوٹےمقدمات قائم کرکےانہیں گرفتار کیا جا رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایوارڈ 2023 میں دے رہے ہیں تو پھر معاوضہ 2005 کے حساب سے کیسے دیا جا سکتا ہے ہمارے ساتھ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کا ظلم بند کیا جائے، ڈیپوٹیشن اور دیہاڑی لگانے والے افسران کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں،ہر آباد گھر کو اسی سیکٹر میں پلاٹ دیا جائے،ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا کالا قانون نا منظور ہے، غیر قانونی متنازعہ گوگل طریقہ کار ختم کیا جائے، جوائنٹ نمبر الگ کیے جائیں،سپیکر قومی اسمبلی کے رولنگ پر عمل درآمد کیا جائے اور موجودہ مارکیٹ ریٹ پر معاوضہ دیا جائے، انہوں نے وزیر اعظم،چیف جسٹس اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ انکے جائز مطالبات پورے کرتے ہوئے انہیں انصاف مہیا کریں ۔