راولپنڈی (ٹی این ایس) کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے مری میں صفائی کے نظام میں بہتری کیلئے دو نئی کمپیکٹر گاڑیاں آر ڈبلیوایم سی انتظامیہ کے حوالے کردیں

 
0
48

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے مری میں صفائی کے نظام میں بہتری کیلئے دو نئی کمپیکٹر گاڑیاں آر ڈبلیوایم سی انتظامیہ کے حوالے کردیں ۔کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیرعباس شیرازی،سی ای او آر ڈبلیو ایم سی راناساجد صفدر سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ اور ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے گاڑیوں کی چابیاں مینیجر آر ڈبلیوایم سی مری راجہ محمد اسحق کے حوالے کیں ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنرراولپنڈی نے کہا کہ مری میں صفائی کے نظام میں بہتری کیلئے ان کے فلیٹ میں اضافہ احسن اقدام ہے۔ اس سے مری میں صفائی کے نظام میں مزید بہتری آئے گی۔آر ڈبلیو ایم سی کے ورکرز پہلے سے ہی مری میں صفائی مہم میں مصروف عمل ہیں۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مری کی صفائی کیلئے پر عزم ہے،کمپیکٹر گاڑیوں اور ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ سے کوڑا تلف کرنے میں معاونت ہو گی ۔انکا کہنا تھا کہ اب کوڑا دوردراز علاقے لوسر میں لانے کی ضرورت نہیں ہو گی،ٹریٹمنٹ پلانٹ میں وہیں ہی اسے کھاد میں تبدیل کرکے استعمال میں لایا جائیگا۔آر ڈبلیوایم سی،ڈی سی مری اور کوہسار یونیورسٹی ملکر ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ لگا رہے ہیں۔جلد ہی اس کا افتتا ح کر دیا جائے گا۔