پی ایس ایل 8: پہلا میچ سنسنی خیز، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 1 رن سے ہرادیا

 
0
97

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے افتتاحی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 174 رنز بناسکی۔ یوں میچ صرف 1 رن سے لاہور قلندرز کے نام رہا۔

ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ پر 12 اعشاریہ 2 اوورز میں 100 رنز کی شراکت قائم کی اور میچ کو تقریباً یکطرفہ کردیا تاہم لاہور قلندرز کے بولرز نے ہمت نہ ہاری۔

شان مسعود 100 کے مجموعے پر 35 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، 131 کے اسکور پر لاہور قلندرز کو بڑی وکٹ مل گئی، 50 گیندوں پر 75 رنز بناکر محمد رضوان میدان چھوڑ گئے۔

19ویں اوور کی پہلی گیند پر ڈیوڈ ملر 25 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوئے تو میچ ملتان سلطانز کے ہاتھوں سے پھسلنا شروع ہوگیا۔

آخری اوور کی دوسری گیند پر کیرون پولارڈ 20 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے تو لاہور قلندرز کی جیت کی امیدیں روشن ہوگئیں، اگلی ہی گیند پر عثمان خان بغیر کوئی رن  بنائے پویلین لوٹ گئے۔

آخری 2 گیندوں پر ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 10 درکار تھے، لیکن خوشدل شاہ ان دونوں گیندوں پر صرف باؤنڈری ہی لگاسکے اور یوں میزبان ٹیم صرف 1 رنز شکست کھا گئی۔

لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، حسین طلعت، زمان خان اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔