’پٹھان‘ کی باکس آفس پر تاریخی کامیابی، دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ روپے کما لیے

 
0
311
بالی وُڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ انڈین روپے کا کاروبار کر لیا ہے۔
اپنی ریلیز کے چوتھے ہفتے بھی ’پٹھان‘ کی انڈیا سمیت دنیا بھر کے باکس آفس پر دھوم جاری ہے۔
منگل کو یش راج فلمز کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا ہے کہ ’پٹھان نے دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ انڈین روپے کما لیے ہیں۔‘
پٹھان ریلیز کے پہلے مرحلے میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ہندی فلم بن گئی ہے۔
دوسری جانب باکس آفس کے تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ’پٹھان‘ نے انڈیا بھر سے 500 کروڑ کما لیے ہیں۔‘
ایکشن اور تھرلر سے بھرپور یہ پہلی ہندی فلم ہے جس نے 500 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ اس کے علاوہ ’پٹھان‘ تیز ترین 500 کروڑ روپے کمانے والی بھی پہلی فلم بن گئی ہے۔