لکی مروت میں پولیس آپریشن ،6 دہشت گرد ہلاک

 
0
109

سی ٹی ڈی پولیس خیبرپخوانخوا نے لکی مروت میں آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
لکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں سی ٹی ڈی پولیس نے آپریشن کیا۔ سی ٹی ڈی پولیس کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے کئی اطراف سے حملہ کر دیا اور پولیس جوابی فائرنگ سے 6 دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 میں سے 4 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے ۔ دو کی باقی ہے۔ دہشتگرد پولیس چوکی عباسہ خٹک پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔ پولیس کو دہشتگردوں کے منصوبہ بندی کی اطلاع ملی جس پر کارروائی کی گئی ۔