لیڈر بہادری کے ساتھ گرفتار ہوتے اور گیدڑ بھاگ جاتے ہیں،مریم اورنگزیب

 
0
65

مسلم لیگ (ن)کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک ثابت شدہ گیدڑخود کو لیڈر کہتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جج کو گالی عدالت کو گالی دو،بیل، عدالت پر حملہ کرو،بیل، پولیس کے سر توڑو گولی مارو حملہ کرو،بیل، بیٹی چھپائو،بیل، فارن فنڈڈ گھڑی چور ٹرک میں سوار ہو کر لاہور ہائی کورٹ روانہ؟۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ بزدل توشہ خانہ گھڑی چور، معاشی تباہی، مہنگائی کا مجرم گرفتاری سے فرار ہو گیا، اپنی بیٹی کی طرح بچوں، کارکنوں اور خواتین کو ڈھال بنایا ہوا ہے، لیڈر جھوٹے مقدموں میں بھی بہادری کے ساتھ گرفتار ہوتے ہیں عمران جیسے گیدڑ مجرم بھاگ جاتے ہیں۔