فسطائی حکومت لاشیں گرانا چاہتی ہے ،فواد چوہدری

 
0
135

تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں فسطائی حکومت اور نظام ہے، یہ لاشیں گرانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک پر بونوں کی حکومت ہے ، آئین کو ڈبونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ کسی طریقے سے انتخابات ملتوی کروانا چاہتے ہیں۔ عدالت کا وارنٹ صرف حاضری کیلئے ہے

، اسلام آباد پولیس کا گرفتاری پر اصرار غیر قانونی ہے، عمران خان پر اب تک 74 مقدمات ہیں جن میں سے 30 کریمنل ہیں، پولیس یہاں وارنٹ لے کر آئی، ہم نے قانون کے مطابق ڈیل کر لیا ہے، اگر پولیس گرفتاری کی کوشش کرے گی تو یہ توہین عدالت ہو گی۔ حکمران چاہتے ہیں ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب ہو۔

دریں اثنا مرکزی رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نےبھی ملتا جلتا بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ چاہتے ہیں لاشیں گرائی جائیں مگر ہم نے پرامن رہنا ہے، یہاں ہمارے ہزاروں کارکنان موجود ہیں، حکمرانوں کو خون چاہیے ان کے پاس ووٹ ختم ہو گئے ہیں۔