عمران خان کی گرفتاری ممکن نہ ہو سکی، اسلام آباد پولیس واپس روانہ

 
0
62

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری ممکن نہ ہو سکی، اسلام آباد پولیس واپس روانہ ہو گئی۔‏اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران خان کو عدالت طلبی کا نوٹس دے کر روانہ ہو گئی ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے وئس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کارکنان کو بتایا کہ ہم نے نوٹس دیکھ لیا ہے، اس میں گرفتاری کی کوئی بات نہیں ہے ،تمام کارکنان حوصلے میں رہیں،ہم اڑھائی بجے اپنے کارکنان سے مشورہ کر کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

قبل ازیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیاگیا۔

ترجمان وفاقی پولیس نے کہاہے کہ عدالتی احکامات پر عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس لاہور پہنچی ،لاہور پولیس کے تعاون سے تمام کارروائی کی جا رہی ہے۔

عدالتی احکامات کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہو گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے، اسلام آباد پولیس اپنی تحویل میں اسلام آباد منتقل کرے گی۔