مارننگ شوز ڈانس ،اچھل کود کا مرکز بن چکے ،میں نے دیکھنا بند کر دیئے ہیں‘ انور مقصود 

 
0
543

لاہور ،10اپریل(ٹی این ایس):نامور ڈرامہ رائٹر و اداکار انور مقصود نے کہا ہے کہ آج مارننگ شوز ڈانس اور اچھل کود کا مرکز بن چکے ہیں جس کی وجہ سے میں نے مارننگ شوز دیکھنا بند کر دیئے ہیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ نجی ٹی وی چینلز لوگوں کی اصلاح کی بجائے مارننگ شوز میں صرف بھارتی گانوں ، ڈانس اور دیگر فضولیات میں مبتلا ہو کر اپنے اصل مقصد سے پیچھے ہٹ چکے ہیں ، مارننگ شو کا جو مقصد ہے اس سے لوگوں کو بہت دور رکھا جا رہا ہے ، یہی وجہ ہے کہ میں نے مارننگ شو دیکھنے بند کر دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور خاص طور پر الیکٹرانک میڈیا معاشرے میں بڑا پاور فل کردار ادا کررہا ہے اور اسکو ان چیزوں کی عکاسی کرنی چاہیے جس سے معاشرے میں بہتری آسکے ۔ انور مقصود نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ادب ہمارے گھرانے کا اوڑھنا بچھوڑنا رہا ہے اور جہاں تک ہو سکا ہم نے اپنے ملک کی خدمت کی ہے اور جب تک زندہ ہیں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔