پرامن ماحول میں خلل ڈالنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی ، ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد

 
0
61

کوئٹہ۔25مئی ():تکریم شہداء پاکستان کی مناسب سے ضلع اوستہ محمد میں ڈپٹی کمشنر محمد اعجاز سرور کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی میں ایس ایس پی اسسٹنٹ کمشنر حسنین ابڑو، میئر اوستہ مظفر خان جمالی،وائس چیئرمین حاجی خان پلال،ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم رضا جمالی،ایم ایس ڈاکٹر عبدالجبار سومرو اور تمام محکموں کے ضلعی سربراہان ، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد و طلباء ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر شہدا کو خراج تحسین کیا گیا تھا شرکا ءسے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اعجاز سرور نے کہاکہ حکومت قیام امن میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف ہرممکن کارروائی کو یقینی بنا رہی ہے عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، شہداءکے ورثاءکو ہم ساتھ لیکر چلیں گے ملک کی خاطر شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں پرامن ماحول میں خلل ڈالنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی ، شہدا کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ہم چین کی نیند سو رہے ہیں ، ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔