این اے 243کے ٹکٹ کیلئے 4پی ٹی آئی رہنما خواہشمند

 
0
303

اسلام آباد اگست 1(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے 4 رہنما قومی اسمبلی کے حلقے این اے 243 کے ضمنی انتخاب کا ٹکٹ حاصل کر نے کے خوش مند ہیں۔عمران خان کے کراچی کی قومی اسمبلی کی نشست این اے243کو چھوڑنے کے بعد اس حلقے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی نظریں لگ گئیں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کراچی کے حلقہ این اے 243سے منتخب ہوئے تھے، عمران خان کی جانب سے یہ نشست چھوڑنے کے بعد حلقے میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما سبحان علی ساحل، اشرف قریشی، عالمگیر خان اور رشید گوڈیل این اے 243کے ضمنی انتخاب کے لیے ٹکٹ کے حصول کے خواہشمند ہیں۔