سعودی عر ب،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا ذاتی استعمال کی ادویات اور میک اپ کی درآمد پر پابندی کا عندیہ

 
0
65

ریاض ۔26مئی ():سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ذاتی استعمال کی ادویات اور میک اپ کے سامان کی درآمد پرپابندی لگانے کا عندیہ دیا ہے۔ سعودی اخبار نے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے بیان کے حوالے سےبتایا کہ آن لائن ادویات یا میک اپ کی خریداری کے لئے نئے قوانین کا اجرا کیا جائے گا جس کے تحت ادویات اورمیک اپ سامان کی درآمد پرمتعدد پابندیاں عائد کی جائیں گی جس کےلیے ڈاکٹری نسخہ لازمی قرار دیا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ 3 ماہ کے لیے ادویات خریدی جاسکیں گی۔ نئے قوانین کے تحت خریدی گئی ادویات یا میک اپ کا سامان دوبارہ خریدنے کے لیے دی جانے والی نئی درخواست 3 ماہ سے قبل جمع نہیں کرائی جائیں گی، جانوروں کےلیے مجوزہ ادویات بھی ایک بار کے لیے زیادہ سے زیادہ تین ماہ یا 15 کلوگرام وزن کے 15 پیکٹس ہی طلب کیے جاسکیں گے۔ ایس ایف ڈی اے نے مجوزہ نئی پابندیوں کے حوالے سے رائے عامہ سے تجاویز طلب کی ہیں جس کا مسودہ نیشنل کمپٹیشن سینٹر کے پورٹل پرڈال دیا ہے۔